12 اکتوبر 2013 - 20:30
جنيوا دو کانفرنس ميں ايران کي شرکت پر ايک بار پھر زور

روس کے وزير خارجہ نے شام کے بارے ميں جنيوا دو کانفرنس ميں ايران کي شرکت پر ايک بار پھر زور ديا ہے -

ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف نے جمعے کے روز ماسکو ميں کويت کے وزير خارجہ شيخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات ميں باہمي تعاون اور شام کے موضوع پر گفتگو کي -انہوں نے اس گفتگو ميں شام کے بارے ميں مجوزہ جنيوا دو کانفرنس ميں ايران کي شرکت کو ضروري بتايااور کہا کہ وہ ممالک جو اس سے پہلے کانفرنس ميں ايران کي شرکت کے مخالف تھے، اب انہوں نے حقيقت پسندانہ موقف اختيار کيا ہے اور وہ بھي ايران کي شرکت کو ضروري سمجھتے ہيں -اس ملاقات کے بعد روس اور کويت کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پريس کانفرنس ميں علاقائي مسائل بالخصوص شام کے بارے ميں اپنے ملکوں کا موقف بيان کيا-روس کے وزير خارجہ نے اس پريس کانفرنس ميں شام ميں کيميائي اسلحے کي تلفي کے عمل کو ناکام بنانے کي غرض سے انجام پانے والے ہر قسم کے اقدام کي نسبت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور کويت دونوں کا موقف يہ ہے کہ جنيوا دو کانفرنس جلد از جلد ہوني چاہئے.

.......

/169